شمالی وزیرستان میں آپریشن، بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 جوان شہید

فوٹو: فائل


 شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز  کے کلیئرنس آپریشن کے بارودی سرنگ پھٹنے  سے 2 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان  کے علاقہ دوسالی میں سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری تھا کہ  دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔

شہدا میں 25سالہ سپاہی ضیا اکرم اور20سال کے مصور خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان: کلیئرنس آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے ،علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور فرار ہونے والا ایک دہشتگرد مار ا گیا۔


متعلقہ خبریں