سندھ:جھوٹے ڈومیسائل،پی آرسی بنانے والےافسران کیخلاف کارروائی کافیصلہ


وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں جھوٹے ڈومیسائل،پی آرسی بنانے میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کافیصلہ کیاگیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس میں ڈومیسائل کے غلط استعمال سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ وزیرا علیٰ مراد علی شاہ نے تمام اضلاع کے ڈومیسائل،پی آرسیزکی60روز میں جانچ پڑتال کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف اضلاع لاڑکانہ،کشمور،کندھ کوٹ،گھوٹکی اورجام شورومیں انکوائری کی گئی ، ڈومیسائل اورپی آرسی کاوفاق،صوبے میں نوکریوں کیلئے غلط استعمال ہواہے ، ڈومیسائل کے غلط استعمال کوہرصورت روکناہے جس کے لئے محکمہ آئی ٹی ڈومیسائل اورپی آرسیزکاڈیٹابیس بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: راو سردار کو نیا آئی جی پنجاب بنانے کی منظوری

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا  کہ ڈپٹی کمشنر نے ڈومیسائل/ پی آر سی جاری کرنے کیلئے اے ڈی سیز کو اختیار دیا ہے۔ یوسی سیکریٹری جو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کئے ہیں وہ بھی ڈیفیکٹڈ ہیں۔قانون کے حساب سے ڈومیسائل ملک کی شہریت کیلیے جاری ہوتا ہے۔ ڈومیسائل سٹیزن شپ سرٹیفکیٹ ہے۔ایک مرتبہ ڈومیسائل جاری ہوگیا وہ ہمیشہ رہے گا۔ پی آر سی پی اصل مستقل رہائش کا سرٹیفکیٹ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر ریوینیو، وزیر آبپاشی، وزیر قانون، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو اور سیکریٹری داخلہ پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی
کمیٹی ڈومیسائل اور پی آر سی رولز کا جائزہ لیکر اپنی سفارشات دے گی ۔۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اضلاع کے ڈومیسائل/ پی آر سز کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کردی ، کہا یہ جانچ پڑتال گزشتہ 3سالوں کے ڈومیسائل/ پی آر سیز کی ہوگی، جو 60 دنوں میں مکمل کرنی ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں