کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے لیے خصوصی طورپر اتوار کا دن مقرر

کورونا وائرس سے بچاؤ: آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

اتوارکورونا ویکسین کی دوسری خوراک کےلیےخصوصی طورپر مقرر کردیاگیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جن کی دوسری ڈوز کا وقت ہوچکا ہے وہ میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 79افرادجاں بحق

کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کسی بھی ویکسین سینٹر سے لگوائی جاسکتی ہے ، اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگواسکتے ہیں ، سائنو ویک اور اسٹرازنیکا کی دوسری خوراک 4 ہفتے بعد لگوا سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کیلئے 1166سے ایس ایم ایس کے انتظار کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے ویکسی نیشن، پھر شاپنگ، 30 ستمبر کے بعد مالز کے دروازے بند

یاد رہے کہ  عالمی وبا کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگوانا ہی واحد حل ہے ۔ خود بھی ویکیسن لگوائیں اور دوسروں  کوبھی تلقین کریں۔ ویکسین لگوا کر قومی فریضہ ادا کریں اور  ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔


متعلقہ خبریں