مایا علی کی طبیعت ناساز


پاکستانی معروف اداکارہ مایا علی کی طبیعت دوبارہ ناساز ہوگئی، انہوں نے ایک مداح سے اپنی صحتیابی کی خصوصی دعا کرنے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مایا علی کا خوبصورت انداز مداحوں کو بھا گیا 

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی کی پوسٹ پر ایک مداح نے ان کی طبیعت کے بارے میں پوچھا جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ دعاؤں کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ مایا علی نے اپنے فین پیج کے کمنٹ کا جواب دیا، جس میں انہوں نے دعا کی اپیل کی۔

اداکارہ کی صحت سے متعلق جان کر مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرنا شروع کر دیں۔

خیال رہے کہ ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مایا علی نے گزشتہ سال سوشل میڈیا سے وقتی طور پر بریک لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مایا علی کی خوشی  کی وجہ کون ؟

اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ قرنطینہ کا وقت ہر کوئی اپنے انداز سے گزار رہا ہے۔ میں روحانی سکون کی تلاش میں سوشل میڈیا وقتی طور پر چھوڑ رہی ہوں۔


متعلقہ خبریں