اسلام آباد میں کورونا پھر تیز: تعلیمی ادارے، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو 6 ستمبر سے لے کر 12 ستمبر تک بند رہیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں ان ڈور جمز ،انڈور،آوٹ ڈور اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی۔

دوسری جانب وزیر تعلیم  پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف

وزیر تعلیم مراد راس نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کےباعث کیاگیا۔ شہری ایس او پیز پر عمل کو ممکن یقینی بنائیں ۔ فیصلے  کا اطلاق تمام پرائیوٹ اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔

یاد رہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق  پنجاب میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد26ہزارسے تجاوز کرگئی

خیال رہے کہ  پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں