خیبر پختونخوا میں یلو کیب کو قانون کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب جتنا سفر، اتنے پیسے ہوں گے، اب مشین لگے گی اور کرائے کی رسید بھی دینا ہو گی۔
خیبر پختونخوا حکومت نے یلو کیب میں مشینیں اورمیٹرزلگانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یلو کیب میں میٹرز لگانے سے گاڑیوں کو فی کلو میٹر فاصلہ معلوم ہوگا۔فاصلے اور کلومیٹر کے حساب سے ٹیکسی گاڑیاں کرایہ وصول کریں گی۔
مسافروں کو مشینوں کے ذریعے کرائے کی رسید یں دی جائیں گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ تمام ٹیکسی مالکان کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی گئی اس دوران وہ خود کو مطلوبہ قانون کے دائرے میں لانے کے پابند ہوں گے۔