تربیلا ڈیم کا آبی ذخیرہ مکمل بھر گیا

تربیلا ڈیم کا آبی ذخیرہ مکمل بھر گیا

اسلام آباد: تربیلا ڈیم کا آبی ذخیرہ مکمل طور پر بھر گیا۔

انڈس ریوور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق تربیلا ڈیم کا آبی ذخیرہ ایک ہزار 550 فٹ کی انتہائی حد تک پہنچ گیا ہے اور تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی حد بھی ایک ہزار 550 فٹ تک ہے۔

ارسا کے مطابق بارشوں اور پہاڑوں پر برف پگھلنے سے ڈیم میں پانی کی آمد بڑھی ہے تاہم وافر پانی کی دستیابی سے کاشتکاری اور فصلوں کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ تربیلا ڈیم کے دورے کے دوران پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ ‏تربیلا توسیعی منصوبے سے ایک ہزار 530 میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہو گی۔ جس کے بعد تربیلا کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6418 میگا واٹ ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

توسیعی منصوبے کے لیے ورلڈ بینک پاکستان کو 390 ملین ڈالرز فراہم کرے گا۔ ‏منصوبے کے تعمیراتی عمل میں 3 ہزار تک ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم توسیع کے منصوبے میں 807 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ تربیلا ڈیم توسیع  کا منصوبہ 2024 میں مکمل ہوگا۔


متعلقہ خبریں