طالبان کی تمام ممالک سے افغانستان میں بند سفارتخانے کھولنے کی اپیل


کابل: طالبان نے تمام ممالک سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں بند سفارتخانے کھول لیں۔ یہ اپیل طالبان رہنما نے کی ہے۔

طالبان قیادت کی ملا عمر کی قبر پہ حاضری

ہم نیوز کے مطابق یہ اپیل طالبان رہنما مولودی شہاب الدین دلاور کی جانب سے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ طالبان امریکہ کے ساتھ بھی بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں۔

طالبان رہنما مولوی شہاب الدین دلاور نے کہا ہے کہ جن ممالک نے اپنے سفارتخانے بند نہیں کیے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک پر امن طریقے سے اپنے سفارتخانے کھول سکتے ہیں۔

مولوی شہاب الدین دلاور نے واضح کیا ہے کہ دوحہ معاہدے میں افغانستان کے مفادات کو مد نظررکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو کہتے ہیں کہ سب متحد ہو جائیں۔

طالبان شوریٰ کا اجلاس ختم: حکومت سازی سے متعلق مشاورت مکمل

ہم نیوز کے مطابق طالبان رہنما مولوی شہاب الدین دلاور نے کہا کہ گزشتہ رات طالبان نے فضائی فائرنگ سے ملک سے مکمل انخلا کا جشن منایا تھا۔


متعلقہ خبریں