میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کو مسترد کرتے ہیں، بلاول

میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کو مسترد کرتے ہیں، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کومسترد کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ  حکومت میڈیا ٹریبونل سے تنقید کرنے والوں کی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے۔ میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی کامجوزہ بل آزادی صحافت کا خاتمہ کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صحافت کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ مجوزہ بل کی منظوری کیخلاف جدوجہد میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں۔ پیپلزپارٹی کالے قانون کیخلاف صحافیوں کے احتجاج میں شریک ہوگی۔ حکومت اپنی ناہلی کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی ایک کمیٹی کو مالک ومختاربنا دینا منظور نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں