یوم دفاع کے حوالے سے پانچویں ویڈیو جاری


اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے پانچویں مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے شہدا کے والدین کے جذبے کو سلام پیش کیا ہے،  پانچویں ویڈیو میں شہدا کے والدین کے بلند عزم اور جذبہ کی عکاسی کی گئی ہے۔


ویڈیو میں پاکستان کے لیے اپنی عظیم قربانی دینے والے شہداکے والدین کا پہاڑوں جیسا حوصلہ اور وطن سے لازوال محبت کو دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار

ڈی جی آئی ایس پی آرنے محافظوں سے وابستہ سبھی رشتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ، غازیوں اوران سے جڑے ہوئے تمام رشتوں کوہمارا سلام ہے، شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور عزت کے لیے  والد بیٹے کی شہادت کے بعد دوسرے کو بھی قوم کی خدمت کیلئے بھیجنے کو تیار ہیں۔

 


متعلقہ خبریں