بچوں پر ہفتے میں 3 گھنٹے سے زائد ویڈیو گیمز کھیلنے پر پابندی


چین میں 18 سال سے کم عمر بچوں پر ہفتے میں تین گھنٹے سے زائد ویڈیو گیمز کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن ویڈیو گیمنگ ایک نشہ بنتا جا رہا ہے جس کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔

پیر کو شائع ہونے والے نئے قواعد بیجنگ کی جانب سے اپنے معاشرے اور اپنی معیشت کے اہم شعبوں بشمول ٹیک، تعلیم اور جائیداد پر کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لئے ایک بڑی تبدیلی کا حصہ ہیں۔

یہ پابندیاں جو فونز سمیت کسی بھی ڈیوائسز پر لاگو ہوتی ہیں، ایک عالمی گیمنگ انڈسٹری کے لئے ایک دھچکا ہیں جو دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش مارکیٹ ہے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو دن میں ایک گھنٹہ یعنی رات 8 بجے سے 9 بجے تک گیم کھیلنے کی اجازت ہو گئی اور وہ بھی صرف ہفتے کے تین دن یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں