عائزہ خان کا خوبصورت انداز

عائزہ خان کا خوبصورت انداز

 پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان نے نیا برائیڈل فوٹو شوٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شئیر کیا۔

اداکارہ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

عائزہ خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی تصاویر کے ساتھ ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے مختلف عروسی لباس پہن رکھے ہیں۔ اس فوٹو شوٹ میں ان کے ہمراہ ان کے شوہر اداکار دانش تیمور بھی نظر آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر بے تحاشہ مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں اداکارہ کی خوبصورتی کی بہت تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

عائزہ خان نے برائیڈل لک کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے دلکش زیورات بھی پہن رکھے ہیں جو ان کی خوبصورتی میں  مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

عائزہ خان پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں، ان کے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام  پر فالورز 90 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں