پاکستان نے کرغزستان میں ہونے والی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
ہم نیوز کے مطابق چیمپئن شپ میں شاہزیب خان نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ مقابلوں میں لیاقت علی نے سلور جبکہ اللہ گل آفریدی نے برونز میڈل حاصل کیا۔
کرغزستان میں ہونے والی مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلی بار شرکت کی ہے۔