ایمرجنسی ایگزٹ نہ ضروری انتظامات، کراچی میں آتشزدگی پر رپورٹ پیش


کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں خطرناک آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی۔

فیکٹری میں آتشزدگی سے ہلاکتوں  کے بعد دوسرے روز بھی فضا سوگوار ہے۔کورنگی مہران ٹاون میں قائم فیکٹری میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، فیکٹری میں  آگ لگنے اور ہلاکتوں پر ڈپٹی کمشنر نے کمشنر کراچی نوید شیخ کو ابتدائی رپورٹ ارسال کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، 14 مزدور جاں بحق

رپورٹ کے مطابق ، فیکٹری میں کیمیکل کی موجودگی کے باعث آگ تیزی سے پھیلی، ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے سے ہلاکتیں بڑھیں۔ انتظامات نہ ہونے کے سبب مزدوروں کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  چھت پر موجود دروازے پر تالہ لگا ہوا تھا۔ تالہ توڑنے کی کوشش بھی کامیاب نہ ہوئی۔ کھڑکیوں پر لگی گرل کو توڑنے کی کوشش بھی ناکام رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صبح دس بجکر آٹھ منٹ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ بجھانے میں نو گھنٹے کا وقت لگا۔ ریسکیو کارروائیوں میں شریک دو اہلکار بھی زخمی ہوئے

رپورٹ کے مطابق، افسوسناک واقعے میں سولہ افراد جھلس کرجاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص فیکڑی کےباہردل کا دورہ پڑنے سےچل بسا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: کورونا لیب کے قریب آتشزدگی، دھماکے، زہریلا دھواں میلوں تک پھیل گیا

آتشزدگی کےواقعہ میں جاں بحق تین سگےبھائیوں سمیت 8افراد کی نماز جنازہ اداکردی گئی ہے۔ کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ کیمکل فیکٹری ،پلاٹ نمبر سی فور پی رہائشی پلاٹ ہے، رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات نہیں کی جا سکتیں۔ حکام نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سوسائٹی قائم کی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں