کرسٹیانو رونالڈو کی واپسی، ساڑھے چار ارب روپے تنخواہ ملے گی


مایہ ناز فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی ہو گئی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 36 سالہ رونالڈو کی کلب واپسی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ رونالڈو کو ساڑھے چار ارب روپے تنخواہ ملے اور یہ معاہدہ 2 سال کے لیے طے ہوا ہے۔

رونالڈو اس وقت پرتگال میں موجود ہیں جہاں وہ طبی معائنے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔ رونالڈو نے یووینٹس کی طرف سے کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعد مانچسٹریونائیٹڈ اور یووینٹس کے درمیان ٹرانسفر ڈیل پر اتفاق ہوگیا۔

رونالڈو اس سے پہلے بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اس سے قبل اطالوی کلب جوانٹس کے منیجر نے اعلان کیا تھا کہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو جوئنٹس کی طرف سے مزید نہیں کھیلیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جووئنٹس کے منیجر ماسیمیلانو الیگری نے کہا تھا کہ رونالڈو کو کل کے میچ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رونالڈو نے کلب کی ترقی کیلئے کردار اد ا کیا، اس کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

رونالڈو کے اقدام سے کوکاکولا کو خسارہ

دوسری جانب پرتگال سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ فٹ بالر رونالڈو اپنے اہل خانہ سمیت اٹلی سے روانہ ہو گئے ہیں۔

گول نہ ملنے پر رونالڈو نےمیدان چھوڑ دیا

اس سے قبل خبریں آ رہی تھیں کہ کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر سٹی کلب کی جانب سے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں