طالبان نے افغانستان پر قبضے کے بعد اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت تیز کردی ہے۔
افغانستان سے ہم نیوز کے نمائندے طاہرخان کے مطابق طالبان ترجمان ذبيح الله مجاہد کو وزارت اطلاعات اور وزیر ثقافت کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے ۔
طا لبان ذارئع کے مطابق محمد نبی المروی کو افغنستان کے صوبے خوست کا گورنر تعنیات کرنے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ وسیع تر مشاورت سے کریں گے، طالبان
ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے فوجی کمیشن کے سابق سربراہ عبدالقیوم ذاکر کو افغانستان کا وزیر دفاع بنانے کا امکان ہے،تاہم طالبان کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا حکومت سازی کیلئےمشاورتی عمل کامیابی سےجاری ہے۔