جعلی دستاویزات بنانےکاماہرشخص روس سے فرار


جعلی دستاویزات بنانے کا ماہر ایک شخص روس سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ اس کو جاپان، مالی اور تھائی لینڈ نے بھی اپنے ملک سے جلاوطن کر دیا تھا۔

ایک روسی شخص سیاسی پناہ کیلئے روس کے جزیرے کنشیر سے12 میل تیراکی کرکے جاپان کے ساحلی علاقے حکوڈو پہنچ گیا۔

جاپانی حکام نے ابھی تک روسی پناہ گزین کی شناخت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک38 سالہ شخص ہے جس کی شناخت واس فینکس نوکارڈ کے نام سے ہوئی۔

روسی شخص کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا اور اس سے سفر کے متعلق معلومات لی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص ویٹ سوٹ میں وہاں پہنچا ہے۔ اس نے تیراکی کے ذریعے صرف 12 میل تیراکی کی۔

نوکارڈ کو مبینہ طور پر جاپانی حکام نے 2011 میں ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر جلاوطن کیا تھا۔ اس کا سرکاری دستاویزات جعلی بنانے کا ایک ٹریک ریکارڈ ہے جس کے سبب اسے تھائی لینڈ اور بالی سے بھی جلاوطن کیا گیا تھا۔

یہ شخص تین سال تک جزیرے پر رہا۔ اس نے کوئی ملازمت نہیں کی۔ خیمے میں سوتا تھا یا جس سے بھی ملتا اس کے ساتھ رہائش اختیار کر لیتا تھا۔

جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ روسی شہری کی آمد کی تفصیلات کی تصدیق کے بعد حکومت ‘مناسب اقدامات’ کرے گی۔


متعلقہ خبریں