ٹام کروز کی فلم کی شوٹنگ، ٹرین کھائی میں جا گری


ٹام کروز نے “مشن ایمپاسبل” میں ہر کام پوسیبل کر دکھایا، فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹرین تباہ کرنے کا اسٹنٹ سوشل میڈیا پر چھا گیا۔

فلم میں جان ڈالنے کے لیے جو اداکار اپنی جان کی پرواہ نہیں کرتے ان میں ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کا نام سر فہرست، ٹام کروز اکثر اپنی فلموں میں خطرناک اسٹنٹ کرچکے ہیں اور کئی مواقع پر تو ان کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹام کروز کا مشن امپاسبل کورونا میں پھنس گیا

کئی بار کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر شروع ہو چکی ہے، اور  ٹام کروز اور ڈائریکٹر مک کیری نے اس نئی فلم کو ہر ممکن حد تک بہترین بنانے کا اور مداحوں کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ٹرین کو تباہ کرنے کا شوٹ فلم میں شامل کیا ہے۔

مشن ایمپاسبل” کے نئے حصے کے لیے ٹرین کے انجن کے پہاڑی سے گرنے کا مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔


اس سین کو برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں 20 اگست کو فلمایا گیا تھا اور مقامی فوٹوگرافر نے اسے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹام کروز بھی اس موقع پر موجود تھے اور ہیلی کاپٹر سے انجن کے گرنے کا مشاہدہ کررہے تھے۔

اس سے قبل برطانیہ میں سیٹ پر موجود عملے میں سے 14 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس پر  فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی، ٹام کروز سمیت فلم کا تمام عملہ 2 ہفتوں کے لیے قرینطینہ ہوگیا تھا۔

یہ فلم ٹام کروز کی ایکشن سیریز ‘مشن امپوسبل’ کی ساتویں فلم ہے، اس سیریز کی چھٹی فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس کی شوٹنگ کے دوران بھی کئی خطرناک مناظر کے دوران خود ٹام کروز بھی زخمی ہوگئے تھے۔

اس سیریز کی پہلی فلم مشن امپاسیبل کے نام سے 1996 میں آئی تھی۔


متعلقہ خبریں