افغانستان کی صورتحال: حکومت نے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا، ن لیگی رہنما

افغانستان کی صورتحال: حکومت نے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا، ن لیگی رہنما

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کو افغانستان کی صورتحال پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں غیر معمولی صورتحال جاری ہے اور ایسے میں حکومت کو اپوزیشن کو جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا افغانستان میں تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کو ملک پر مسلط ہوئے 3 سال ہوگئے ہیں۔ ان تین سالوں میں حکومت نے عوام کا بہت زیادہ نقصان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت سب کے سامنے ہے، ڈالر اوپر چلا گیا ہے اور روپیہ نیچے گر گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ مجوزہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو تمام صحافی تنظیموں نے مسترد کردیا ہے جس کے بعد اس کے نفاذ کا جواز نہیں بنتا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں بیڈ گورننس کیا، گورننس ہی نہیں ہے۔

 

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں