زمین کا وہ ٹکڑا جہاں پہلی بار بارش ہوئی

زمین کا وہ ٹکڑا جہاں پہلی بار بارش ہوئی

دنیا میں زمین کا ایک ایسا مقام بھی موجود ہے جہاں پہلی بار بارش ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرین لینڈ کی سطح سمندر سے 2 میل بلند چوٹی پر موجود وسیع و عریض پٹی پر بارش نے ماہرین کو حیران کر دیا۔ جسے ماہرین موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

زمین کے ایسے مقام پر جہاں آج تک (1950 سے جب سے ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے) بارش ریکارڈ نہیں ہوئی تھی وہاں آسمان سے پانی برسنے نے سائنسدانوں کو حیران اور پریشان کر دیا۔

اس 3216 میٹر بلند چوٹی پر عموماً درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہوتا ہے مگر حال ہی میں وہاں گرم ہوا کے نتیجے میں شدید بارش ہوئی اور 7 ارب ٹن پانی برفانی پٹی پر برس گیا۔

یو ایس نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے موسمیاتی اسٹیشن نے 14 اگست کو اس مقام پر بارش کو برستے دیکھا مگر ان کے پاس جانچ پڑتال کے لیے پیمانہ ہی نہیں تھا کیونکہ یہاں کبھی بارش نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوبرا سانپ کے کاٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

گرین لینڈ کے اس مقام پر 3 دن تک درجہ حرارت اوسط سے 18 سینٹی گریڈ زیادہ رہا جس کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں برف پگھلتے دیکھا گیا۔

گرین لینڈ میں جولائی میں بھی بڑے پیمانے پر برف پگھلی تھی اور 2021 گزشتہ صدی کا چوتھا سال بن گیا جب اس طرح بڑے پیمانے پر برف پگھلی۔ اس سے قبل 1995، 2012 اور 2019 میں ایسا ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں