جوبائیڈن نے افغانستان سے انخلامکمل کرنے کے لیے 31 اگست کی تاریخ دے دی

فائل فوٹو


امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امید ہے افغانستان سے انخلا 31 اگست تک مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہزاروں افراد کے انخلا میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ضرورت پڑنے پر انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع پر بات چیت جاری ہے۔انخلا کے لیے مدد کرنے والے دنیا کے تمام افراد  کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے سبق حاصل کریں، محبوبہ مفتی کی بھارت کو وارننگ

ان کا کہنا تھا کہ انخلا کے معاملے پر طالبان نے مجموعی طور پر معاہدے کی پاسداری کی ہے۔ اب تک طالبان نے  امریکی افواج کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

وائٹ ہاؤس سے ٹیلی وژن پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ 14 اگست سے 28 ہزار افراد کا انخلا کروا چکے ہیں۔ کابل میں سیکورٹی ماحول تیزی سے تبدیل ہوتا ہے۔ حالات بگڑ سکتے تھے چاہے ایک ماہ پہلے انخلا کرتے یا ایک ماہ بعد کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان پاپ سنگر بھی افغانستان چھوڑ گئیں

بائیڈن نے ایک بار پھرانخلا کا فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی نہیں تو کیا 10 سال بعد افغانستان سے نکلتے۔

 


متعلقہ خبریں