جیمز بانڈ کی جائیداد کس کو ملے گی؟


 ہالی ووڈ اسٹار ڈینیل کریگ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بچے ان کی بڑی دولت کے وارث نہیں ہوں گے۔

جیمز بانڈ کا کہنا ہے کہ وہ مرنے سے پہلے اپنی جائیداد سے  چھٹکارا پانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز بانڈ کی فلم’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز پھر ملتوی

ان کی جائیداد کی مجموعی مالیت تقریبا160 ملین ڈالرہے۔ ان کا کہنا ہےکہ ان کے خیال  میں وراثت میں ملنے والی رقم ‘ناگوار’  چیز ہے اور وہ اپنے لاکھوں ڈالرز میں سے زیادہ تر ‘دینے’ کا پلان رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگلی نسل کے لیے بڑی رقم نہیں چھوڑنا چاہتا۔  میرا فلسفہ یہ ہے کہ اس سے چھٹکارا پائیں یا اسے جانے سے پہلے دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز بانڈ 007 کی پوتی بھی فلموں میں

یاد رہے کہ ڈینیل کریگ کی دو بیٹیاں ہیں۔  دوسری جانب جیمز بانڈ اپنے  یاد گار کردار کو الوداع کہنے کے لیے تیار ہیں۔ جب کہ کوویڈ کی وجہ سے متعدد بار تاخیر کے بعد بالآخر اگلے مہینے نو ٹائم ٹو ڈائی کو ریلیز کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں