دیوار پر لکھا ہوا تھا کہ افغان طالبان آرہے ہیں، رحمان ملک

نواز شریف فروری سے پہلے نہیں آئیں گے، لوگ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے: رحمان ملک

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دیوار پر لکھا ہوا تھا کہ افغان طالبان آرہے ہیں، اچھی بات یہ ہوئی کہ اشرف غنی مستعفی ہوگئے۔

اپنے ایک بیان میں رحمان ملک کا کہنا ہے کہ انڈیا کی ففتھ جنریشن وار جاری رہے گی ، ہمیں خیال رکھنا چاہیے کہ بھارت سی پیک میں بھی مداخلت کررہا ہے۔امریکا کو سمجھنا چاہیے بھارت ایک بھروسہ مند ساتھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں، وزیر اعظم

رحمان ملک نے کہا کہ نئی حکومت سمجھ جائے گی کہ پاکستان نے افغانستان کی کتنی مدد کی،پہلے کہہ چکا ہوں بھارت دہشت گردوں کی تربیت کرے گا،پاکستان نے امن کے معاہدے کو آگے لے جانے میں مدد کی ۔

رحمان ملک نے کہا کہ مودی کے لیے ایک سبق ہے  کہ کسی کو اتنا مجبور نا کریں کہ  وہ اٹھ کر جواب دے۔

رحمان ملک کہتے ہیں کہ پاکستان میں ہوسکتا ہے کہ وقت سے پہلے الیکشن ہوجائیں۔


متعلقہ خبریں