جسٹس احمد علی شیخ سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج مقرر

جسٹس احمد علی شیخ سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج مقرر

اسلام آباد: وزارت قانون نے جسٹس احمد علی شیخ کے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ میں ایک سال کے لیے ایڈہاک جج مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس احمد علی شیخ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور چیف جسٹس گلزاراحمد جسٹس احمد علی شیخ سے حلف لیں گے۔

اس سے قبل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی تھی اور انہوں نے خط کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ساڑھے20کروڑ روپے کی ڈکیتی:ایک سے زائد ملزمان ملوث نکلے

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے خط میں اپنا پہلے والا فیصلہ ہی حتمی قرار دیا تھا اور جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو اختلافی قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس گلزاراحمد کی زیر صدارت 10 اگست کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس احمد علی شیخ کی بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں