عوامی توقعات پر پورا اترنے کا امتحان اب شروع ہوا، ملا برادر


کابل: افغان طالبان کے نائب امیر ملا برادر نے کہا ہے کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائب امیر افغان طالبان نے ملا برادر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فتح پر افغان عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ ہم لوگوں کی خدمت اور ان کے مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے اور ہم اس پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جس کی کبھی توقع نہیں تھی۔

ملا برادر نے کہا کہ عوام کی زندگی کی بہتری کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔

اس سے قبل ترجمان افغان طالبان محمد نعیم نے کہا تھا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہو چکی ہے۔ ملک و قوم کی آزادی کا مقصد حاصل کر لیا ہے اور ہم کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ طالبان کو 20 سالہ جدوجہد اور قربانیوں کا پھل مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور کوئی دوسرا ملک بھی ہمارے معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ وسیع تر مشاورت سے کریں گے، طالبان

محمد نعیم نے کہا کہ ہم پورے اعتماد کے ساتھ دارالحکومت کابل میں رہنا چاہتے ہیں جبکہ عالمی برادری کے تحفظات پر بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں جبکہ ہمیں اشرف غنی کے فرار ہونے کی امید نہیں تھی لیکن اب افغانستان میں جنگ ختم ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں