بالی وڈ کا بڑا اداکار پاکستانی اداکارہ صاحبہ کا دیور


پاکستانی اداکارہ صاحبہ نے بالی ووڈ کے ایک بڑے ادا کار کو اپنا بھائی کہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جونی لیور نے پاکستانی اداکارہ صاحبہ کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے صاحبہ کی تعریف کی۔

صاحبہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جونی لیور والی ویڈیو لگائی اور انہیں اپنا بھائی بھی قرار دیا۔

ویڈیو میں جونی لیور نے صاحبہ اور اداکار افضل خان المعروف ریمبو کی ٹیلی فلم ’بکرا ایک قصائی دو‘ کی تعریف کی اور دونوں کے کام کو سراہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo)

جونی لیور نے اپنے پیغام میں کہا کہ صاحبہ بھابھی ہم نے آپ کی ٹیلی فلم دیکھی جو انتہائی شاندار تھی، فیملی اس سے بھرپور محظوظ ہوئی، آپ کا کام بہت اچھا تھا، ریمبو بھائی نے بھی اچھا کام کیا، سب نے اس میں بے حد اچھا کام کیا۔

بالی وڈ اداکار نے صاحبہ کے یوٹیوب چینل کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا وہ پروگرام بھی بڑے شوق سے دیکھتے ہیں، ایسے ہی اپنا کام جاری رکھیں۔ ویڈیو کے آخر میں جونی لیور نے اداکارہ صاحبہ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں