2025 تک لینڈ لائن فون کا خاتمہ


پرانے زمانے کی یاد لینڈ لائن فونز کو ہمیشہ کے لیے ختم ناکارہ کر دیا جائے گا، ڈیجیٹل سوئچ اوورکے تحت دنیا بھر میں 2025 تک لینڈ لائن سروسز بند ہو جائیں گی۔

رپوٹ کے مطابق تمام گھروں اور کاروباری اداروں کو کال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت لازمی ہو گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ لینڈ لائن فونز ختم کر کے  ڈیجیٹل سوئچ اوور میں تبدیلی ٹیلی کام انڈسٹری کی طرف سے کی جا رہی ہے۔ یہ ڈیجیٹل سوئچ اووربزرگ افراد کے لیے کسی ڈروانے خواب سے کم نہیں ہوگا جو موبائل ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ: مزید 3 چینی ٹیلی کام کمپنیوں کو بندش کا سامنا

2025 کے بعد جن لوگوں کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے انہیں انجنئیر کی ضرورت پڑے گی تاکہ وہ ان کے گھر میں سیٹ اپ کر سکیں اور جن کے پاس پرانے فون ہیں انہیں نیا ہینڈ سیٹ خریدنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ اپ گریڈ دیگر سروسز کو بھی متاثر کرے گا۔

برطانوی ماہر کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کے 75 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو انٹرنیت کا استعمال نہیں آتا جو کہ مستقبل میں بڑا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز

واچ ڈاگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1.5 ملین گھروں کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے، جبکہ بہت سے لوگ اپنے موبائل فون پر صرف وائرلس سروس کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں اور تقریبا پانچ لاکھ گھروں کے پاس موبائل ہی موجود نہیں ہے۔

مواصلاتی نظام کا مکمل طور پر انٹر نیٹ پر منتقل ہونا دیگر مسائل کو بھی جنم دے گا، بجلی کی کمی یا انٹرنیٹ کی بندش آپسی رابطے کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

کمپنینز کا کہنا ہے کہ ایسے منصوبے پر عمل کرنے سے پہلے ٹیلی کام ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام گھروں کو ہنگامی صورتحال کے لیے الگ نظام فراہم کریں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں