ٹوکیو: اولمپکس میں سافٹ بال ٹیم میں گولڈ میڈل جیتنے والی کھلاڑی کا میڈل مقامی مئیر نے چبا لیا جس سے وہ خراب ہو گیا۔
جاپانی شہر ناگویا کے میئر تاکاشی کاوامورا گولڈ میڈل دیکھ کر اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ سکے، پہلے اسے خود پہننے پر زور دیا اور پھر دانتوں سے چبا لیا، جس سے تمغہ کچھ تبدیل ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق جاپان کی گولڈ میڈل فاتح سافٹ بال ٹیم کی ممبر میو گوٹو جب اپنے آبائی شہر پہنچیں تو ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار! فتح کا چکھنا منع ہے، ٹوکیو اولمپکس کی انتظامیہ کا انتباہی پیغام
مقامی مئیر کی اس حرکت پر انہیں سوشل میڈیا پر بھی کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، صارفین کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی کی عزت نہ کرنے کے مترادف ہے، جس پر مئیر کا کہنا تھا کہ تمغے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا لیکن پھر بھی وہ اپنے عمل کی معافی چاہتے ہیں۔
اس سارے واقع کے بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون اور فاتح ایتھلیٹ گوٹو کی خواہش پر انھیں نیا تمغہ دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹوکیو اولمپکس: کوچز کا خاتون کھلاڑی پر میچ چھوڑنے کیلیے دباؤ
عمومی طور پر اولمپکس سمیت بڑے ایونٹس کے فاتحین فرط جذبات سے ملغوب ہو کر جیتنے والے تمغے(میڈلز) کو یا تو زبان سے چکھتے ہیں اور یا پھر اسے کاٹ بھی لیتے ہیں۔
لیکن اس مرتبہ ٹوکیو اولمپکس 2020 کی انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ٹوئٹر پر انتباہی پیغام برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق اس لیے جاری کیا جا رہا ہے کہ کیونکہ جو تمغے فاتحین کو دیے جا رہے ہیں وہ دراصل جاپانی عوام کی جانب سے عطیہ کردہ ری سائیکل برقی آلات سے تیار ہوئے ہیں۔