کوبرا سانپ کے کاٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

کوبرا سانپ کے کاٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

قاہرہ: مصر میں کوبرا سانپ نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو کاٹ کر ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے علاقے کفر الشیخ گورنری میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جو ٹیکسی میں سفر کر رہے تھے انہیں ٹیکسی میں موجود کوبرا سانپ نے ڈس لیا۔

ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی، ایک رشتے دار اور ان کی معمر خالہ شامل تھیں۔

پولیس کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور کو اس کے مالک نے ڈبے میں بند کر کے کوبرا سانپ دیا جسے دوسرے مقام پر پہنچانا تھا لیکن یہ سانپ ڈبے سے باہر نکل آیا اور ٹیکسی میں موجود تمام افراد کو کاٹ لیا۔ ڈرائیور نے ڈبے کو اپنی سیٹ کے پیچھے رکھا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سانپ کے کاٹنے پر شہری نے بھی سانپ کو کاٹ لیا

سانپ نے ٹیکسی میں موجود ڈرائیور کو بھی ڈس لیا تھا جس سے ڈرائیور کی بھی موت واقع ہو گئی۔

سانپ کے کاٹنے سے ٹیکسی ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور سڑک پر موجود کنکریٹ کی رکاوٹ سے جا ٹکرائی۔

کوبرا سانپ ٹیکسی سے باہر نکلا لیکن وہاں موجود شہریوں نے اسے مار ڈالا۔

انتقال کر جانے والے شہریوں کے لواحقین کا کہنا تھا  کہ اس واقعے کو قدرت پر نہیں ڈالنا چاہیے۔ اگر ڈرائیور زندہ ہوتا تو اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ چلایا جاتا۔


متعلقہ خبریں