وزیراعظم کا دورہ بہاولپور: کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

مجرم نمبر ون نواز شریف جھوٹ بول کر باہر چلا گیا، وزیر اعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان کل جب دورہ بہاولپور پر پہنچیں گے تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان کا استقبال کریں گے۔

پنجاب کے عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کے اقدامات تیز کیے جائیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کا استقبال کرنے کے لیے بہاولپور پہنچ گئے ہیں۔ عمران خان کی آمد پر عثمان بزدار ان کا خیر مقدم کریں گے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ تمام تقاریب میں شرکت کریں گے۔

آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر ملک چھوڑ کر جائیں گے،وزیراعظم عمران خان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان جب اسلامیہ یونیورسٹی میں کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے تو وزیراعلیٰ پنجاب ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ اورانٹر کروپنگ ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں بھی وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

کیسے؟کیوں؟ وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب حیران

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سولر پاور پراجیکٹ، نرسنگ کالج اور کرکٹ اسٹیڈیم پویلین کا افتتاح بھی ہوگا جس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہوں گے۔


متعلقہ خبریں