دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوش نہیں ہیں لیکن کامیاب نہیں ہونگے: صدر مملکت


اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے تاہم انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بعض دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوش نہیں ہیں۔

سی پیک گیم چینجر منصوبہ، اپنی ٹیم بنانے کا کہا ہے، خالد منصور

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران کہی۔

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین کی جانب سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ہونے والی  بات چیت میں فریقین کے خطے میں امن و خوشحالی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر بھی زوردیا۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بات چیت کے دوران کہا کہ اسٹریٹجک تعاون و شراکت داری پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔

انہوں ںے کہا کہ دونوں دوست ممالک ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے قومی مفاد کے بنیادی امور ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا رہے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان، تائیوان ، تبت ، ہانگ کانگ اور بحیرہ جنوبی چین پر چین کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدای کے مخالف عناصر کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں ںے ملاقات میں داسو میں جاں بحق ہونے والے چینی شہریوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے سفیر نونگ رونگ سے واضح طور پر کہا کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت پاکستان، چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔

چین کے سفیر نونگ رونگ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین، پاکستان کو اس ہفتے ویکسین کی مزید 60 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سال کے آخر تک 10 کروڑ ویکسین کی خوراکیں پاکستان کو فراہم کی جائیں گی۔

صدر مملکت سے بات چیت کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان، چین کا قریبی دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چین کے سفیر نونگ رونگ نے اس موقع پرکہا کہ چین کے تجربات پاکستان کی سماجی اور معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔

ایگریکلچر کو سی پیک میں ڈال دیا ہے، میرا کاروباری مفاد نہیں: وزیراعظم

ملاقات کے متعلق جاری کردہ اعلامیے کے تحت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے موقع پر جموں و کشمیر تنازعہ ، این ایس جی اور ایف اے ٹی ایف پہ چین کی حمایت کو بھی سراہا۔


متعلقہ خبریں