طالبان قندوز شہر میں داخل ہوگئے


طالبان افغانستان کے قندوز شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ائیرپورٹ اور پولیس ہیڈ کوارٹر کے گرد لڑائی جاری ہے۔ وہاں کے مقامی میڈیا کے مطابق قندوز شہر کی کئی عمارتوں میں آگ لگی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا ہے مجاہدین مغربی شہر تالقان، تخار کے مرکز، یونس آباد ، باغ زاخیرہ اورعوازی کے علاقوں میں پہنچ گئے۔ جنگ جاری ہے اور مجاہدین تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا کہ اپنی شکست کے بعد قندوز میں شکست کے دشمن کے کرائے کے فوجیوں نے جان بوجھ کر شہری علاقوں جیسے بازاروں اور دکانوں پر بمباری کی۔ اس نے لوگوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا صوبہ نمروز کے دارالحکومت پر قبضہ

دوسری جانب  افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کے آپریشن میں اب تک 572 افغان طالبان ہلاک ہوچکے ہیں۔

طالبان نے گزشتہ روز افغانستان کے صوبہ نمروز کے دارالحکومت زارنج پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔

صورتحال زیادہ خراب ہونے کے پیش نظر امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سفارتخانے نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم امریکی شہری فوری طور پر دستیاب پروازوں کے ذریعے افغانستان چھوڑ دیں۔

 


متعلقہ خبریں