جتنا سفر، اتنے دام، اورنج ٹرین کا کرایہ بڑھانے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال


لاہور میں اورنج لائن ٹرین کا سفر مزید مہنگا کرنےکے لیے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بجھوا دی گئی۔۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ سیف علی مرتضیٰ کی جانب سے نئے کرایہ نامہ کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی ہے۔ ٹرین کا کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے تجویز کیا گیا ہے ۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین کا کرایہ سفر کے حساب سے طے کیا گیا ہے، اسٹیج ون کا کرایہ 20 جبکہ آخری اسٹیج کا کرایہ 70روپے ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں