انسانی دانتوں والی مچھلی کے سوشل میڈیا پر چرچے


امریکہ میں ایسی مچھلی پکڑی گئی ہے جس کے دانت حیران کن طور انسانی دانتوں جیسے دکھتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک شخص نے مچھلیاں پکڑنے کے لیے جال پھینکا کے اس دوران اس کے ہاتھ انسانی دانتوں والی مچھلی بھی آ گئی۔

مذکورہ شخص نے مچھلی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے مچھلی کو دیکھ کر کافی حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔

وہیل مچھلی کے منہ سے زندہ باہر آنے والے شخص کی آپ بیتی

مچھلی کی شناخت بطور شیپس ہیڈ فش ہوئی ہے۔ مچھلی کا منہ بھیڑ جیسا نظر آتا ہے جب کہ یہ اپنا شکار پکڑنے کے لیے تہہ در تہہ موجود دانتوں کا استعمال کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عجیب الخلقت مچھلی پکڑنے والے شخص کا نام مارٹن ہے جس نے بتایا کہ  وہ شیپس ہیڈ فش ہی پکڑنے آئے تھے جب ان کا سامنا انسانی دانتوں والی مچھلی سے ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مچھلی کو پکڑنے کا عمل کافی دلچسپ رہا جب کہ اس کا ذائقہ بھی کافی منفرد اور لذیذ تھا۔


متعلقہ خبریں