عمر اکمل کیلئے اچھی خبر


پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹس مین عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق عمر اکمل رواں سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے، کرکٹر کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا۔

عمر اکمل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سب سے معافی مانگ لی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عمر اکمل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے پی سی بی اور اپنے مداحوں سے معافی مانگی تھی۔

اپنے ویڈیو میں پیغام میں انہوں نے کہا کہ  میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، میں اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کہ گزشتہ سال مجھ سے غلطی ہوئی جس سے میرے کیریئر اور کرکٹ کو نقصان ہوا، کچھ لوگوں نے مجھ سے فکسنگ کے لیے رابطہ کیا لیکن میں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن کو نہیں بتایا۔

عمر اکمل نے جرمانے کی رقم پی سی بی کو ادا کر دی

انہوں نے کہا کہ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ کرکٹ سے دوری میرے لیے بہت بڑا نقصان تھا۔

عمر اکمل نے تمام کھلاڑیوں سے درخواست کی کہ آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی سے دور رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مشکوک شخص آپ سے رابطہ کرے تو فوری پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کریں تاکہ آپ کا دامن اور کرکٹ کیریئر پاک رہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں