کراچی: کیش وین پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق


کراچی میں منی ایکسچینج کی کیش وین پر فائرنگ کی گئی ہے۔ فائرنگ سے2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بفرزون ڈی سی آفس کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ منی ایکسچینج کی کیش وین پر کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3موٹر سائیکلوں پر سوار6 ملزمان نے فائرنگ کی۔ ملزمان کی شناخت کیلئے سیکیورٹی کیمرے چیک کیے جا رہے ہیں۔

فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چھیپا اور ایدھی کی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میتوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ثبوت وشواہد جمع کر لیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

زندہ بچ جانے والے وین ڈرائیور نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ ہم حیدری برانچ سےنکلےتھے رقم لے کر گلستان جوہر جارہے تھے۔

ڈرائیورمحمد علی نے بتایا کہ ایک چھوٹی ڈیل کیلئے بفرزون آئے تھے۔ بریانی سینٹرکےقریب 2موٹر سائیکل والے آئے اورفائرنگ کی۔

وین پرسائیڈ سےبھی گولیاں چلائی گئیں۔ فائرنگ کی آواز سن کر نیچے جھکا اور آگے نشست پر بیٹھا گارڈ مجھ پرگرا۔ملزموں نےگاڑی کا پچھلا گیٹ کھولا اور رقم کا بیگ لے کرچلے گئے۔ ملزموں نےفرار ہوتےوقت بھی گاڑی پر فائرنگ کی۔

 


متعلقہ خبریں