ایک ووٹر کے لیے پولنگ اسٹیشن: عملہ انتظار کرتا رہا، ووٹر نہیں ووٹ نہیں ڈالا

Election 2024

انتخابی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم 28686 امیدواروں کے کاغذات جمع


لاڑکانہ: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حلقہ ایل اے 34 جموں ون کے لیے لاڑکانہ میں رجسٹرڈ واحد خاتون ووٹر نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا جب کہ پولنگ اسٹیشن پرعملہ اور پولیس سارا دن ان کا انتظار کرتے رہے۔

آزاد جموں وکشمیرالیکشن میں بد نظمی اور تصادم،2افرادجاں بحق

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے پولنگ سٹیشن کے پریزائڈنگ افسر محمد یوسف مجید کے مطابق واحد رجسٹرڈ خاتون ووٹر ثمعیہ پروین کے لیے الیکشن کمیشن کا ڈیوٹی پر معمور عملہ سارا دن ان کا منتظر رہا لیکن وہ اپنا ووٹ ڈالنے نہیں آئیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے واحد خاتون ووٹر کے لیے لاڑکانہ کے ضلعی دفتر میں پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا تھا۔

اس ضمن میں پولنگ سٹیشن پر الیکشن کمیشن کے عملے، پولنگ ایجنٹس، اسپیشل برانچ، مرد و خواتین پولیس اہکاروں سمیت 20 کے قریب افراد نے اپنے فرائض سرانجام دیے۔

علی امین گنڈا پور کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر

پولنگ کا وقت ختم ہونے پر پریزائیڈنگ افسر نے پولنگ بوتھ و دیگر سامان پیک کروا کر عملے کو چھٹی دے دی۔


متعلقہ خبریں