لاہور:ہزاروں افرادگیسٹرو اور معدے کے انفیکشن کا شکار


لاہور میں ہزاروں افراد گیسٹرو اور معدے کے انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔

نمائندہ ہم نیوز نے بتایا کہ لاہور کے5 سرکاری اسپتالوں میں اب تک 7 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

میو اسپتال، سروسز، جناح، گنگارام اور جنرل اسپتال میں سب سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ میو اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں کل رات سے 19 سو سے زائد مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں اب تک 18 سو سے زائد، جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں تقریباً 16 سو سے زائد، گنگارام اسپتال میں اب تک 13 سو سے زائد اور جنرل اسپتال میں تقریباً 11 سو مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں