جعلی خادم اعلیٰ خدمت کا صرف ڈھونگ رچاتا تھا، فردوس عاشق


وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی خادم اعلیٰ خدمت کا صرف ڈھونگ رچاتا تھا اور خدمت کے نام پر دھبہ تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اب گڈ گورننس کی دعویدار ن لیگ کی طرح فضلہ کئی کئی دن سڑکوں پر پڑا نہیں رہتا، بزدارحکومت چند گھنٹوں میں فضلہ کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کاعمل یقینی بناتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شوبازی کے بغیر اہل پنجاب کی خدمت کے مشن پر گامزن رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عثمان بزدار کی قیادت میں خدمت میں سب سےآگے ہے جس نے صفائی ستھرائی کے انتظامات سےاہل پنجاب کے دل جیت لیے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہی پنجاب کے حقیقی خادم اعلیٰ ہیں۔


متعلقہ خبریں