پاک چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی، شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تبادل خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

ملاقات کے دوران چینی سفیر نے وزیر داخلہ شیخ رشید کوعید کی مبارک باد دی اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا: تحریری درخواست کے بعد کارروائی کی جائیگی، شیخ رشید

داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیر داخلہ اور چینی سفیر نے تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔


متعلقہ خبریں