سیلفی لو تو 100روپے دو، وزیر نےفیس لگادی

وزیر سیاحت نے فی سیلفی 100 روپے چارج کرنیکا اعلان کردیا

اندور: انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے سیلفی لینے کے خواہش مندوں سے فی کس 100 روپے فیس وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارت نے فیٹف کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنیکا اعتراف کرلیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اندورمیں انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ اگر وہ ان کے ساتھ سیلفی لینے کے خواہش مند ہیں تو فی سیلفی 100 روپے ادا کریں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مدھیا پردیش کی وزیر سیاحت نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سیلفی لینے کے دوران بہت وقت ضائع ہوتا ہے جس کی وجہ سے بسا اوقات گھنٹوں کی تاخیر کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے انہوں ںے فیصلہ کیا ہے کہ اب جو بھی ان کے ساتھ سیلفی لے گا وہ 100 روپے فی سیلفی قیمت ادا کرے گا۔

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی 55 سالہ وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر اکثر و بیشتر اپنے متضادات بیانات کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

بی جے پی کا ظلم: شہرہ آفاق شاعر منور رانا نے نقل مکانی کا اعلان کردیا

اوشا ٹھاکر ںے پارٹی کارکنان کی جانب سے پیش کیے جانے والے پھولوں کے گلدستے بھی قبول کرنے سے انکار کیا تھا اورکہا تھا کہ انہیں پھول پیش نہ کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں