کورونا ختم نہیں ہوا، ماسک پہنیں اور احتیاط کریں: وزیراعظم کی ہدایت

مجرم نمبر ون نواز شریف جھوٹ بول کر باہر چلا گیا، وزیر اعظم

بھمبھر: وزیراعظم عمران خان نے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو تاکید کی کہ کرونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ماسک پابندی سے پہنیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد دیکھیں گے۔

دنیا میں جہاں غربت ہے وہاں زرداری اور نواز شریف جیسے لیڈرز ہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ بھمبھر میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ سب اتنے قریب قریب کھڑے ہیں تو مجھے آپ لوگوں کی فکر ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ماسک پہن کر ہی آپ اس بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ میں سب کو تاکید کرتا ہوں ماسک پہنیں کیونکہ کرونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو کرونا سے اب تک محفوظ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں کرونا کی وجہ سے لاکھوں لوگ مرے ہیں اورمعیشت کا بھٹہ بھی بیٹھ گیا ہے جس کی وجہ سے کروڑوں لوگ غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے ہیں۔

جس پارٹی کا لیڈر اور پیسہ پاکستان میں نہ ہو وہ کشمیریوں کیلیے کھڑا نہیں ہوگا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں بچایا ہے تو کم از کم آپ ایک ماسک پہن کر احتیاط کریں۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں یہ نہ پتہ چلے کہ بھمبھر جلسے کے بعد کئی لوگ بیمار ہوگئے۔


متعلقہ خبریں