شکست کے خوف سے ن لیگ غنڈہ گری اور گلو کریسی پر اتر آئی ہے، فرخ حبیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ شکست کے خوف سے روایتی غنڈہ گری اور گلو کریسی پر اتر آئی ہے۔

آزاد کشمیر: جہلم ویلی میں وفاقی وزرا کے قافلے پر پتھراؤ، گارڈز کی ہوائی فائرنگ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے وفاقی وزرا علی امین گنڈا پور اور مراد سعید کے قافلے پر کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ‏ راجہ فاروق حیدر کے حواریوں کی جانب سے حملہ سیاسی ماحول کو بد امنی میں تبدیل کرنے کی سازش ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا علی امین گنڈا پور اور مراد سعید کے قافلے پر جہلم ویلی میں پتھراؤ کیا گیا ہے۔

کشمیر کو آپ کے والد نے بیچا تھا، شہباز گل

علاقہ ایس ایس پی کے مطابق وفاقی وزرا کے ساتھ موجود گارڈز نے جمع ہونے والے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں