گلوکار اذان سمیع خان کی ڈرامے میں انٹری


پاکستانی گلوکار اذان سمیع خان  ہم ٹی وی  کے ڈرامہ سیریل ’عشق لا‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔ اس ڈرامے میں اذان سمیع، سجل علی اور یمنیٰ زیدی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

مومنہ درید پروڈکشن کی پیشکش عشق لا کے لکھاری مشہور رائڑر قیصر حیات ہیں جبکہ ہدایت کار امین اقبال ہیں۔

ہم ٹی وی پروڈکشن کی سیریز میں سہیل سمیر ، عظمیٰ حسن ، عثمان پیرزادہ اور سمی راحیل بھی اپنے فن کا جوہر دکھائیں گی۔

سجل علی چار سال کے طویل عرصے کی بعد ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

اس سے قبل انھوں نےہم ٹی وی سکرین کے مقبول ڈرامے ’یقین کا سفر‘ میں احد رضا میر کے ساتھ کام کیا تھا۔

عشقِ لا  کے ہدایت کار امین اقبال سیٹ سے شوٹنگ کی مختلف تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں اور مداحوں کو آگاہ رکھتے ہیں۔

سجل علی، اذان سمیع اور یمنیٰ زیدی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرڈرامے کی پہلی جھلک شئیر کی جو دیکھتے ہے دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اذان سمیع ڈرامے میں یمنی زیدی کے ساتھ نظر آئیں گے یا سجل علی کے۔

عشق لا عنقریب ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا تاہم ڈرامے کے ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں