وزیراعظم کا اسلام آباد کیلئے نیا ماسٹر پلان لانے پر زور


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جتنی آباد ی بڑھے گی اتنے ہی مسائل میں اضافہ ہوگا، اسلام آباد کے لیے نیا ماسٹر پلان لانے کی ضرورت ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کہی آبادی بڑھنے کے باعث سبزہ ختم ہورہاہے اورتعمیرات پھیلتی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کریں گے ، شہریار آفریدی

انہوں نے کہا کہ اسلا م آباد میں درخت آسانی سے اگتے ہیں۔ ہم نے اسلام آبادمیں جنگلات بڑھانے ہیں اور مثال قائم کرنی ہے۔ قبضہ گروپ کےخلاف کارروائی ہوتی ہے تو ضمانت کرکے باہرآجاتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زمینوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور قبضہ مافیا بھی سرگرم ہے۔ اسلام آباد میں ٹریفک اور شہری آبادی بڑھ رہی ہے۔ لاہورکوصاف اور گرین کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں