الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پورکیخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم


الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا علی امین نے لوگوں کو رقم دی جو رشوت کے زمرے میں آتی ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال کے مقام پر جلسہ کے موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر کی جانب سے نقد رقم کی تقسیم کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے رقم کی تقسیم کے معاملے پر ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم کو بطور ثبوت پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ وزیر موصوف نے رقم تقسیم کی ہے یہ رشوت کے زمرہ میں آتا ہے۔

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر وفاقی وزرا کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ2021 کی خلاف ورزی سے روکنے کا کہا تھا جب کہ صوبائی وزرا کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کی تھی۔


متعلقہ خبریں