یورو کپ: انگلینڈ کو شکست، اٹلی دوسری بار چیمپئن بن گیا

یورو کپ: انگلینڈ کو شکست، اٹلی دوسری بار چیمپئن بن گیا

یورو کپ کے فائنل میچ میں اٹلی نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ اٹلی دوسری بار یوئیفا چیمپئن بن گیا۔

سنسنی خیز میچ میں اٹلی نے انگلینڈ کو پنالٹی ککس پر دو کے مقابلہ میں تین گول سے شکست دے دی۔

ہم نیوز کے مطابق مقررہ وقت تک میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا جبکہ ایکسٹرا ٹائم میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔

مزید پڑھیں: یوکرین: کابینہ نے قومی فٹبال ٹیم کی جرسیاں پہن لیں

دوسری جانب اٹلی کی تاریخی جیت پر روم میں جشن کا سماں رہا اور شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

اٹلی نے 1968 میں پہلی بار یورو فٹ بال کپ جیتا تھا۔ اٹلی 2000  اور 2012  میں یورو کپ کا فائنل ہار گیا تھا۔


متعلقہ خبریں