بلاول بھٹو کی امریکہ روانگی: آصفہ بھٹو انتخابی مورچہ سنبھالیں گی

بلاول بھٹو کی امریکہ روانگی: آصفہ بھٹو انتخابی مورچہ سنبھالیں گی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کشمیر میں انتخابی مہم کا دوسرا مرحلہ مکمل کر کے خصوصی طیارے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

کشمیر: حکومت بنی تو تنخواہ و پنشن میں اضافہ کرینگے اور روزگار دینگے، بلاول

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی کل امریکہ روانگی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورہ امریکہ میں وہ منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ بلاول بھٹو طے شدہ شیڈول کے مطابق امریکہ میں ایک ہفتے قیام کریں گے۔

ہم نیوز نے پارٹی ذرائع سے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی بیرون ملک مصروفیات کے دوران آصفہ بھٹو زرداری کو کشمیر کے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے جیالوں کو مریم نواز کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں پارٹی کی جانب سے جاری انتخابی مہم چلائیں گی اور اپنے دورہ کشمیر میں پارٹی کارکنان سے بھی خطاب کریں گی۔


متعلقہ خبریں