لاہورکے علاقے جوہر ٹاوَن میں دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے گرفتار ملزم کی ساتھی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے جو لاہور کے نجی ہوٹل میں رہائش پذیر تھی۔
خیال رہے کہ جوہر ٹاوَن دھماکے کے روز بعد ایک ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔
جوہر ٹاؤن دھماکہ، گاڑی منتقل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار
اس کے علاوہ منڈی بہاوَالدین، گجرات اور گوجرنوالہ سے بھی دھماکے میں ملوث ملزموں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوہر ٹاوَن دھماکہ کیس میں 6 مشتبہ افراد پہلے ہی سے پولیس کی حراست میں ہیں۔
واضح رہے کہ 23 جون کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کار میں دھماکہ ہوا تھا جس کے ایک مرکزی ملزم کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
