’رواں سال 90 ہزار طلبہ کو احساس انڈر گریجوٹ سکالرشپ سے نوازا جا رہا‘


احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ رواں سال 90 ہزارطلبہ کو احساس انڈر گریجوٹ سکالرشپ سے نوازا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس اسکالرشپس سے متعلق پالیسی مکالمے کے انعقاد کیلئے قائد اعظم یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی اور دیگر فیکلٹی ممبران نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا استقبال کیا ۔

پالیسی مکالمہ میں 50 سے زائد طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا اور کس طرح سے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء احساس سکالرشپ سے مستفید ہوسکتے ہیں ، اس پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بے خوشی ہے کہ مالی سال 2020-21 کیلئے 8.4 ارب روپے کی مالیت کی 90000 سکالرشپس دی گئیں جن میں 51% سکالرشپس لڑکیوں کیلئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس سکالرشپ میں 100% ٹیوشن فیس اور ماہانہ رہائشی وظیفہ شامل ہے ۔

احساس پروگرام کے تحت کوئی بھوکا نہ سوئے منصوبہ شروع کر رہے ہیں، وزیراعظم

احساس اسکالرشپ کو سراہتے ہوئے طلباء نے بتایا کہ وہ اس پروگرام کے باعث اعلی تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ بصورت دیگر ان کے اہل خانہ کو زیورات اور مویشیوں کو فروخت کرنا پڑتا تھا کیونکہ وہ انکی یونیورسٹی کی فیس اور اخراجات کی ادائیگی کے قابل نہیں تھے ۔ احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپس حاصل کرنے والی طالبات نے اس بات کو سراہا کہ نصف وظاءف لڑکیوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں ۔

طلباء نے اپنے تعلیمی عزائم اور پریشانیوں کے بارے میں تذکرہ کیا جن کا انہیں اعلی تعلیم کے حصول میں سامنا کرنا پڑا ۔ پالیسی مکالمے میں ڈاکٹر ثانیہ کے ہمراہ بہاولپور، حیدرآباد، خیر پور، ژوب، تربت، گلگت، غزر، چترال اور آزاد جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء نے شرکت کی ۔ وہ مختلف شعبوں بائیوانفارمیٹکس، اکنامکس، سوشل سائنسز، آثار قدیمہ، نباتیات اور مطالعہ پاکستان میں تعلیم حاصل کررہے تھے ۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پالیسی کو اسطرح سے تشکیل دیا گیا ہے کہ کوئی بھی طالب علم اعلی تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہ جائے کیونکہ وہ اس حوالے سے مالی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہوتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ 45000 روپے یا اس سے کم ماہانہ آمدنی والے گھرانے سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی طالب علم 4-5 سالہ انڈرگریجویٹ ڈگری کیلئے 119 سرکاری شعبے کی یونیورسٹیوں میں سے کسی میں بھی داخلہ لینے کیلئے درخواست دینے کا اہل ہے اور وظاءف میرٹ کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں ۔

احساس سکالرشپ دیئے جانے کے عمل کے بارے میں ڈاکٹر علی نے کہا کہ دو سالوں میں مستحق طلباء کو 451احساس سکالرشپس دی جا چکی ہیں ۔ مستحق طلباء کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے وظاءف شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر دیئے جارہے ہیں ۔


متعلقہ خبریں